Categories
Breaking news

بلال مقصود نے عدنان صدیقی کی بانسری پر نئے ساز چھیڑ دیئے

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار، مشہورِ زمانہ سابق میوزک بینڈ اسٹرنگز کے ممبر بلال مقصود نے معروف اداکار عدنان صدقی کی بانسری کو نیا رنگ دے کر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔عدنان صدیقی جتنے اداکاری میں منجھے ہوئے ہیں اتنی ہی ان کی بانسری بجانے کی صلاحتیں بھی مداحوں میں مشہور ہعدنان صدیقی اکثر ہی اپنا شوق پورا کرتے، بانسری بجاتے ہوئے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں جنہیں خوب پسند کیا جاتا ہے۔گزشتہ روز بھی عدنان صدیقی کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ اپنے ایک پسندیدہ گانے کی دھن بانسری پر بجاتے ہوئے اُس سے محظوظ ہورہے ہیں، عدنان صدیقی کے اس انداز پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے انہیں خوب داد بھی دی گئی ہے۔
عدنان صدیقی کی مزکورہ ویڈیو اُن کے مداحوں سمیت جب بلال مقصود کی نظروں سے گزری تو انہوں نے اسے نیا رنگ دے ڈالا اور بانسری کے ساتھ پیانو کے ساز چھیڑتے ہوئے میوزک کے دلدادہ مداحو ں کو خوش کر دیا۔بلال مقصود کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو می دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ عدنان صدیقی کی ویڈیو ایک موبائل پر چلا کر ساتھ میں پیانو بجا رہے ہیں۔بلال مقصود کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کہنا تھا کہ ’انہوں نے عدنان صدیقی کی یہ ویڈیو اُن کےانسٹا گرام پر دیکھی اور انہوں نے سوچا کہ وہ بھی اس ویڈیو میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔‘بلال مقصود کا کہنا تھا کہ ’وہ ایسا صرف انٹرٹینمنٹ کے طور پر کر رہے ہیں۔‘بلال مقصود کی یہ ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کرنا تھی کہ مداحوں کی جانب سے خوب تعیریفی کمنٹس کا تانتا بندھ گیا ہے جس کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔
انسٹا گرام صارفین کی جانب سے یہ ویڈیو ہزاروں بار پسند بھی کی جا چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *