Categories
Breaking news

بلال قریشی کے بیٹے کی سالگرہ کی تصاویر وائرل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار بلال قریشی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے سوہان کی سالگرہ کی تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں۔بلال قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے سوہان کی سالگرہ کی تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جن میں بلال قریشی اور ان کی اہلیہ و اداکارہ عروسہ اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ بہت خوش نظر آرہے ہیں۔اس کے علاوہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پوری فیملی نے ایک جیسے میچنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔اداکار نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے بیٹے کو پانچویں سالگرہ کی مبارکباد انہوں نے بیٹے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے سوہان کو اپنی زندگی اور جان قرار دیا۔
واضح رہے کہ بلال قریشی نے سال 2015 میں اداکارہ عروسہ سے شادی کی تھی اور اس جوڑی کے بڑے بیٹے کا نام ’محمد سوہان‘ ہے جبکہ اُن کے ہاں حال ہی میں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام ‘محمد رومان‘ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *