Categories
Breaking news

بلئیرک جزیرے یوکے کی گرین لسٹ میں شامل مگر باقی اسپن باہر

میڈرڈ (محمد نبی) بلئیرک جزیرے انگلینڈ کی گرین لسٹ والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ گرین لسٹ میں شامل ممالک کو سفر کے لیے محفوظ خیال کیا جاتا ہے۔
حکومتی ویبسائٹ کے مطابق ہسپانوی جزیرہ 30 جون بدھ کے روز صبح 4 بجے گرین لسٹ میں شامل ہو جائے گا۔ اس کے بعد مسافروں کو یوکے پہنچنے پر 10 روزہ قرنطینہ ہونا نہیں پڑے گا۔ تاہم کورونا ٹیسٹ کرانا لازم ہو گا۔ سفر سے پہلے بھی کورونا ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔

بلئیرک جزیروں میں مالورکا، مینورکا، آئبیزا اورفارمینتیرا کے مشہور جزیرے شامل ہیں۔ روایتی طور پر یہ مقامات برطانوی سیاحوں کی منزل کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ 2019 میں 4 ملین کے قریب برطانوی سیاحوں نے بحیرہ روم پر واقع جزائر میں وقت گزارا تھا۔ تب اکثر سیاحوں نے مالورکا کا رخ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *