Categories
Breaking news

بغیر پائلٹ طیاروں کا نظام خریدنے پر پابندی عائد، ٹرمپ کا جاتے جاتے روس کو بڑا دھچکا

Advertisement

روسی صدر اور ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاتے جاتے روس کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے روس سے بغیر پائلٹ طیاروں کا نظام خریدنے پر پابندی عائد کر دی۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی پریس سروس نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس میں مخالف ملک یعنی روس سے بغیر پائلٹ طیاروں کا نظام خریدنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

امریکی صدر کا مؤقف ہے کہ ہمارے مخالفین کے تیار کردہ (UAS) اور اس کے اجزا یعنی بغیر پائلٹ طیاروں کے نظام پر انحصار ہماری قومی اور معاشی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

Advertisement

اس سلسلے میں جاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ امریکی عوام کے ٹیکس کی رقم سے مخالف ممالک سے سافٹ ویئر، الیکٹرانک پرزوں کی خریداری اور کے استعمال سے امریکی سلامتی کو خطرات درپیش ہیں، جن کو روکنے کے لیے امریکی پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے۔

اس دستاویزات میں مزید کہا گیا کہ اب امریکا کو اپنے مخالف ممالک سے ٹیکنالوجی اور تکنیکی معاونت لینے سے اجتناب کرنا ہوگا اور ملکی سطح پر تیار کردہ UAS کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔

واضح رہے امریکا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے روسی ساختہ بغیر پائلٹ طیاروں کے نظام کا استعمال کیا جاتا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *