Categories
Breaking news

بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر سزا یافتہ شخص گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے سزا یافتہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور کی ٹرائل کورٹ میں ملزم غلام رسول کی پہلی بیوی نے دوسری شادی کرنے پر شوہر کے خلاف کیس کیا تھا جس پر ملزم کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی جبکہ 5 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا تھا۔

ملزم غلام رسول ٹرائل کورٹ سے 6 ماہ کی سزا کے بعد گرفتار نہیں ہوا تھا اور اس نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کےخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

پولیس نے ملزم کو آج لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کا بینچ آئندہ ہفتے سماعت کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *