
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کے خلاف ادارے میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی گئی۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کے لیے 22 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں شہباز گِل کے خلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
شہباز گِل اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر عباس کے سامنے پیش ہوئے۔
شہباز گل کیخلاف اداروں میں بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی
اسلام آبادایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاپر عباس…
عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ باقی ملزمان کی کیا پوزیشن ہے؟
تفتیشی افسر نے کہا کہ یہی مکمل چالان ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ آپ لکھ کر دے دیں۔
پبلک پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ آج 265 سی پر عمل ہو جائے آئندہ سماعت پر چارج فریم ہو جائے۔
ملزمان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن بیان دے دیں وہ باقی ملزمان کے خلاف کیس کی پیروی نہیں چاہتے۔
جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ یہی تو انہوں نے لکھ کر دیا ہے۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا ہے کہ دو کے علاوہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں۔
پبلک پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ شہباز گِل اور عماد یوسف کے علاوہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں ہیں، ابھی تک دو کے علاوہ باقی کی حد تک ریکارڈ پر کچھ نہیں آیا، دو ملزمان کی حد تک چالان مکمل ہے۔
شہباز گِل کے وکیل نے کہا کہ سارے الزامات ایک ہی پروگرام سے متعلق ہیں، قانون کی نظر میں جب تک مکمل رپورٹ نہ ہو کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی۔
عدالت نے شہباز گِل کے وکیل کو 173 کی رپورٹ سے متعلقہ قانون پڑھنے کی ہدایت کی۔
وکیل نے کہا کہ اگر تین ماہ بعد بھی یہ تفتیش مکمل نہیں کرتے، کہتے ہیں آگے چل کر کچھ ہوا تو شامل کر لیں گے۔
شہباز گل سے اہم دستاویزات برآمد کرلی گئیں
ذرائع کے مطابق شہباز گل کے کمرے سے برآمد یو ایس بی ڈیوائس ڈیٹا ریکوری کے لیے فارنزک لیب بھجوادی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج نے کہا کہ اگر عدالت نے ٹرائل آگے بڑھانا ہے تو عدالت کا اختیار بھی ہے۔
وکیل علی بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل شروع ہونا ہے یا نہیں، یہ بھی قانون دیکھ کر ہی کر سکتے ہیں، یہ کہتے ہیں ایک ہی پروگرام ہے ایک ہی قسم کے الزامات ہیں۔
وکیل کا کہنا ہے کہ اس تناظر میں کورٹ نے تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ کر کے اس کا حصہ بنانا ہے، کچھ اس کیس میں ضمانت پر ہیں ایک فوت ہو گئے ہیں۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ ابھی تک دیگر ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔
پبلک پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ اب ہم اس کیس کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چالان اگر مکمل ہو یا نا مکمل، عدالت کو ٹرائل آگے بڑھانے کا اختیار ہے۔
شہباز گل پر تشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے، عمران خان کا الزام
عمران خان نے کہا کہ شہباز گل کو توڑنے کے لیے ذلیل کیا گیا، میرے پاس مکمل تفصیلی معلومات ہیں۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ چارج فریم کرنے کے بعد عماد یوسف کو مستقل استثنیٰ دینے پر اعتراض نہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ ابھی عماد یوسف کی مستقل استثنیٰ دینے کی درخواست پر نوٹس کر رہے ہیں۔
شہباز گِل کے وکیل کا کہنا ہے کہ بغاوت کی دفعات کلونیل لا ہے، فیئر ٹرائل کے حوالے سے بھی عدالت نے دیکھنا ہے، وہ کون سے ثبوت ہیں جن کی بنیاد پر کیس نے آگے بڑھنا ہے، اس کو ٹرائل سے پہلے عدالت نے دیکھنا ہے، اس مرحلے پر یہ کیس آگے بڑھ بھی سکتا ہے یا نہیں، پہلے یہ طے ہونا ہے۔
عدالت نے کہا کہ جب یہ آپ کو کاپیاں مل جائیں گی تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ چارج فریم نہیں ہو سکتا، ٹرائل شروع ہونے سے 7 روز پہلے ابھی کاپیاں تقسیم ہوں گی پھر آپ کے پاس وقت ہو گا۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فرد جرم کے لیے 22 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی، عدالت نے ملزمان کے وکلا کی استدعا پر تاریخ میں تبدیلی کی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
عمران خان کو سیکیورٹی تھریٹس، سی سی پی او لاہور کی زمان پارک آمد
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پر ممکنہ حملے کے خدشے پر ان کی سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔
-
ناظم جوکھیو قتل کیس: ملزمان نے دیت کی رقم جمع کروادی
رپورٹ کے مطابق چاروں بچوں کے شئیرز سے متعلق بھی ناظر نے عدالت کو آگاہ کردیا۔
-
سندھ، طلبہ کو ترجمہ کے ساتھ قرآن کریم کی لازمی تعلیم دینے کی تجویز
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خط لکھ کر اسکولوں اور کالجوں میں ترجمہ کے ساتھ قرآن کریم کی لازمی تعلیم دینےکی تجویز دی ہے۔
-
سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں پہلی بار تھیم بیسڈ چلڈرن ویک منعقد کرنے کا فیصلہ
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر سندھ کی تاریخ میں پہلی بار تھیم بیسڈ چلڈرن ویک منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
-
آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس میں شہباز شریف کا ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ
لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت 10 ملزمان کا ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
کسی ٹرینڈ میں محض ٹوئٹ سے کوئی جرم سرزد نہیں ہوتا، عدالت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ادارے کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر شہری کے خلاف درج مقدمہ خارج کر دیا۔
-
ملک چھوڑ کر بھاگنے والے سے پاکستان کے مشورے ہورہے ہیں، اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کہیں آئین و قانون نظر نہیں آرہا، ملک چھوڑ کر بھاگنے والے سے ملک کے مشورے ہورہےہیں۔
-
مریم نواز کو ’سیاسی میم‘ نے ہنسا دیا
ہمیشہ کی طرح سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹیو رہنے والی پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کو آج بھی ٹوئٹر پر متحرک دیکھا گیا۔
-
عمران خان ریاست کے راز بھی دے سکتا ہے، جاوید لطیف
وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ میر جعفر اور جانور کے القابات کے بعد کون ہے جو ادارے سے غداری کر سکتا ہے، اگر ایسا ہے تو عمران خان ریاست کے راز بھی دے سکتا ہے۔
-
قوم کو بھنور سے نکالنےکیلئے عدلیہ شنوائی کرے، شاہ محمود قریشی
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت غلط ڈائریکشن میں چل رہاہے، ملک میں سیاسی بحران کی کیفیت ہے، جس سے نکلنے کا واحد راستہ نئے انتخابات ہیں۔
-
سود کے خاتمے کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست دائر
حکومت نے وفاقی شرعی عدالت کے سود کے خاتمے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔
-
عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات
ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور محمود خان نے گورنر راج سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ کے بیانات پر عمران خان کو قانونی پوزیشن سےآگاہ کیا۔
-
کراچی: 4 روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا انعقاد، وزیراعظم افتتاح کریں گے
کراچی ایکسپو سنٹر میں 4 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
-
کراچی: سپر ہائی وے پر فائرنگ سے ڈاکٹر قتل
کراچی میں سپر ہائی وے پر قاسم گوٹھ میں فائرنگ سے ڈاکٹر ہارون کو قتل کر دیا گیا۔
-
وزیرِ اعظم کی وطن واپس نہ آنے کی وجہ سامنے آ گئی
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے لیے ایئر پورٹ روانگی سے قبل طبیعت ناساز ہو گئی تھی۔
-
ڈاکٹرز کی گرفتاریوں کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج
کراچی میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کی گرفتاریوں کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔