Categories
Breaking news

بغاوت مقدمہ میں کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت میں توسیع

بغاوت مقدمہ میں کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت میں توسیع

بغاوت کے مقدمے میں مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور لیگی ایم پی اے عمران خالد کی عبوری ضمانت میں 15 دسمبرتک توسیع کردی ۔

گوجرانوالہ کی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج ارشد محمود نے لیگی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کے مقدمے کی سماعت کی جس میں ایم پی اے عمران خالد عدالت میں پیش ہو ئے تاہم کیپٹن (ر) صفدر پیش نہیں ہوسکے۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کورونا کو شکست دے دی

ن لیگ یوتھ ونگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عارضہ قلب اورکمزوری کے باعث ڈاکٹرز نے کیپٹن صفدر کو 3 ہفتے مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

x
Advertisement

اس موقع پر عدالت نے عبوری ضمانت میں 15 دسمبرتک توسیع دیتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ تاریخ پر پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا کیپٹن (ر) صفدر شریف میڈیکل سٹی لاہور کے شعبہ انتہائی نگداشت میں زیرعلاج تھے، تاہم اب ان کا ٹیسٹ منفی آچکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *