
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہیں، بطور مسلمان اس واقعے پر میں شرمندہ ہوں، ان افراد نے اسلام کو مسخ کیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ ایسا کرنےوالوں نے اسلام کو بدنام کیا ہے، توہین مذہب کے قوانین موجود ہیں، جو بھی مجرم ہیں ان کو چھوڑا نہیں جائےگا، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔
Table of Contents
سیالکوٹ: غیرملکی منیجر کو مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کرنے پر قتل کردیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ جن عناصر نے یہ کام کیا انہوں نے کوئی خدمت نہیں کی بلکہ توہین مذہب سے متعلق قانون کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ کوئی ایک ایف آئی آر بھی توہین مذہب کے قانون کے غلط استعمال کی درج نہیں کی گئی، اسی ہفتے سری لنکا کے سفارتخانے میں تمام مکاتب فکر کے افراد تعزیت کیلیے جائیں گے۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ اب تک 50 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
قومی خبریں سے مزید
-
سفارتکاروں کو تنخواہ نہ ملنے کا مطلب ملک ڈیفالٹ کرچکا، احسن اقبال
مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سفارتکاروں کو تنخواہ نہ ملنے کا مطلب ملک ڈیفالٹ کرچکا ہے۔
-
آغا سراج درانی کی گرفتاری سے متعلق عدالت کا فیصلہ ہمیں قبول ہے، ناصرشاہ
سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصرشاہ نے کہا کہ نئے بلدیاتی ترمیم میں ہمارے دوست شورکررہے ہیں، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی سفارشات شامل کی ہیں۔
-
مجھے ایم کیو ایم سے الگ مت سمجھیں، حکومت کی ناتجربہ کاری پر نالائقی کا تڑکا لگا ہے، فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) بحالی تحریک کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی ناتجربہ کاری پر نالائقی کا تڑکا لگا ہے، سندھ کی حکمرانی بد سے بد تر کی طرف جا رہی ہے، دیہی اور شہری میں خلیج بڑھتی جا رہی ہے۔
-
سیالکوٹ: غیرملکی منیجر کو مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کرنے پر قتل کردیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
-
گھبرانےکی ضرورت نہیں،تھوڑا صبرکریں،شوکت ترین
مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس وقت ریونیو 36 فیصد زیادہ ہے، عالمی سطح پر مہنگائی بڑھ رہی ہے، مگر ڈومیسٹک مہنگائی پچھلے سال سے کم ہے۔
-
پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی، طلبہ کے دو گروپوں میں تصادم
اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں نے وی سی آفس کا گھیراؤ کرلیا، دفتر کے شیشے توڑ دیئے، طلبہ تنظیم کے کارکنوں کی سیکیورٹی اسٹاف سے بھی ہاتھا پائی ہوئی ہے۔
-
آغا سراج درانی فیملی کی ڈکلیئر اور نان ڈکلیئر اثاثوں کی تفصیلات
آمدنی سے زائد اثاثوں کے کیس میں اسلام آباد سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی اور ان کی فیملی کے ارکان کے ڈکلیئر اور نان ڈکلیئر اثاثہ جات کی سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی مبینہ نیب کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
-
اومی کرون، سندھ میں بوسٹر ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع
سندھ بھر میں اومی کرون وائرس کے پیش نظر بوسٹر ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
-
لاہور: سردی بڑھتے ہی گیس پریشر میں کمی
سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لاہور میں گیس کا بحران سر اٹھانے لگا، شہر کے مختلف علاقوں سے گیس پریشر میں کمی کی شکایات بڑھ گئیں۔
-
ظالمانہ اقدامات کیخلاف جدوجہد کی جائیگی، ایم کیو ایم پاکستان
ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنونیئر کنور نوید جمیل نے کہنا ہے کہ سندھ حکومت نہیں چاہتی کہ یہاں رہنے والوں کے مسائل حل ہوں، اب ہر سطح پر ظالمانہ اقدامات کے خلاف جدوجہد کی جائے گی۔
-
ساکران کا بدنام اسمگلر ولی رند منگھو پیر سے گرفتار
صوبۂ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی یونین کونسل ساکران کے علاقے چیکو باغ کے بدنام اسمگلر ولی رند کو کراچی کے علاقے منگھو پیر سے گرفتار کر لیا گیا۔
-
اومیکرون وائرس سے بہت تشویش کا سامنا ہے، وزیر صحت سندھ
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ اومیکرون وائرس کے سلسلے میں بہت تشویش کا سامنا ہے، تشویش ہے کہ بوسٹر ویکسین وائرس کی اس قسم کیلئے مؤثر ہوگی یا نہیں۔
-
ویڈیو اسکینڈل کیس: یوسف رضا گیلانی و بیٹے کی کیس خارج کرنے کی درخواست
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادے علی حیدر کی جانب سے اپنے خلاف سینیٹ الیکشن کے ویڈیو اسکینڈل کا کیس خارج کرنے کی درخواستیں الیکشن کمیشن میں دائر کر دی گئیں۔
-
سابق چیف جج GB رانا شمیم کو حلف نامہ جمع کرانے کیلئے اٹارنی جنرل کا خط
اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو حلف نامہ جمع کرانے کے حکم کی تعمیل کے سلسلے میں اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو خط لکھا ہے۔
-
ہر عمارت کیلئے وہیل چیئر کا راستہ بنانا لازمی قرار
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے تمام عمارتوں کے لیے ویل چیئر کا راستہ بنانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔