پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔
بشریٰ بی بی اور نگراں بنی گالہ انعام خان کی مبینہ آڈیو کی گفتگو سامنے آئی ہے۔
گھڑیوں کی فروخت، بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو لیک
کراچیگھڑیوں کی فروخت ، بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری…
بشریٰ بی بی مبینہ آڈیو میں توشہ خانہ کی چیزوں کی تصاویر کھینچنے پر برس رہی ہیں۔
بشریٰ بی بی: ہیلو! ۔۔۔۔
انعام خان: السلام علیکم!
بشریٰ بی بی: وعلیکم السلام! یہ جو توشہ خانہ سے چیزیں آئی تھیں۔ آپ نے اسفر کو کہا تھا کہ ان کی تصویریں کھینچ کر بھیجو؟
انعام: نہیں میں نے تو نہیں کہا تھا۔
بشریٰ بی بی: تو کیوں کھینچی تھیں تصویریں؟ گھر کے اندر جو چیز آئے اس کی تصویر تو نہیں کھینچتے۔ گھر سے باہر سے جو آئے ان کی تصویر کھینچنی چاہیے؟
انعام: مجھے نہیں معلوم۔
بشریٰ بی بی: انعام نے کہا ہے اور اس نے بھیج دی ہیں۔
بشریٰ بی بی : آپ ہولڈ کریں ! ۔۔۔۔
بشریٰ بی بی اس دوران کسی دوسرے شخص سے سوال کرتی ہیں ۔۔۔۔
بشریٰ بی بی: آپ نے انعام کو بھیجی ہیں تصویریں؟ وہ کہہ رہا ہے مجھے نہیں بھیجیں۔۔۔۔
انعام: بھیجیں ہیں لیکن میں نے کہا نہیں۔
بشریٰ بی بی : کسی دوسرے بندے سے، کس نے کہا تھا تصویریں کھینچنے کو؟
بشریٰ بی بی: کس نے؟ کیوں؟ گھر کے اندر والی کسی چیز کی تصویر نہیں کھینچتے کیونکہ وہ میرے پاس آرہی تھی۔ گھر سے جو باہر جاتی ہیں ان کی کھینچنی چاہیے۔
بشریٰ بی بی: گھر کے اندر آنے والی چیز کی کون تصویر کھینچتا ہے؟
بشریٰ بی بی: کس چیز کا ثبوت؟ آپ کو کیا ضرورت ہے ثبوت دینے کی؟
بشریٰ بی بی کا کسی دوسرے فرد سے مکالمہ: آپ نے مجھ سے پوچھا ہے؟
بشریٰ بی بی: سوری کا کیا مطلب؟ تماشا بنایا ہوا ہےگھر کو؟
بشریٰ بی بی: ایم ایس ہم پر اعتماد کرکے بھیج رہا ہے، آپ کون ہوتے ہیں تصویریں کھینچنے والے؟
بشریٰ بی بی انعام سے مخاطب ہوتے ہوئے: اور تمہیں کیوں بھیجی ہیں اس نے تصویریں؟
انعام: بی بی مجھے تصویریں آئی ہیں کہ ہم اندر دے رہے ہیں۔
انعام: بس آپ بی بی کو دے دیں، وہ جانیں۔
بشریٰ بی بی: کیا کرنا ہے تصویروں کا؟
انعام: ہم لوگوں نے کیا کرنا ہے تصویروں کا؟
بشریٰ بی بی: آج کے بعد تم گھر کے اندر نہیں آؤ گے، سمجھ آئی۔
انعام: ٹھیک ہے۔
بشریٰ بی بی: تصویریں لے کر وہیں رہو جہاں تم بیٹھے ہو۔
قومی خبریں سے مزید
-
پنجاب حکومت نے سستا آٹا اسکیم کو ٹھپ کردیا، حمزہ شہباز
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ سستا آٹا اسکیم کو موجودہ پنجاب حکومت نے عوام کے پیٹ پر لات مار کر ٹھپ کر دیا۔
-
ہمارے دور کا گروتھ ریٹ 6 فیصد، آج منفی ہے، شوکت ترین
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ آمدنی بڑھتی ہے تو مہنگائی برداشت کرلی جاتی ہے۔
-
ہماری روس سے سستے تیل پر بات ہوچکی تھی، دستاویزات موجود ہیں، حماد اظہر
حماد اظہر نے کہا کہ خام مال کیلئے ایل سیز نہیں کھل رہیں، ملک تکنیکی ڈیفالٹ ہوچکا ہے، موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث معیشت سکڑ رہی ہے۔
-
ملزم کی بریت کے باوجود جیل میں موجودگی اختیارات کا غلط استعمال ہے، سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائی کورٹ نے پروین رحمان قتل کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ملزمان کو بریت کے باوجود جیل میں رکھنا اختیارات کا غلط استعمال ہے۔
-
این ای ڈی یونیورسٹی طالبعلم کے قتل میں ملوث ملزم کم عمر ہے، ایڈیشنل آئی جی
ملزم نظام الدین افغان باشندہ ہے جو جمالی گوٹھ کا رہائشی ہے، دوسرے ملزم کی شناخت ہوچکی ہے اس کے رشتےداروں کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔
-
پی ٹی آئی کا اسپیکر کے نام لکھا گیا خط قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی کے فلور پر استعفے سے متعلق زبانی اعلان کیا تھا، استعفے کے فیصلے کو تمام چینلز اور میڈیا نے نشر کیا۔
-
گیس اور بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 4 ہزار ارب ہونے کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ ٹیکس محصولات بڑھانے کا مطالبہ آئی ایم ایف کا ہے، 3 ہزار روپے ٹیکس تاجروں نے نہیں دیا اور سڑکوں پر نکل آئے۔
-
اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل کے حصول کی درخواست نمٹا دی گئی
عدالت نے کہا کہ وزارت داخلہ کو دیگر صوبوں سے مقدمات کی تفصیل لینے کا حکم جاری نہیں کرسکتے۔
-
لوگ مایوس ہوکر پاکستان چھوڑ کر جارہے ہیں، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ مایوس ہوکر پاکستان چھوڑ کر جارہے ہیں۔
-
عطا تارڑ توشہ خانہ کی نئی تفصیلات سامنے لے آئے
عمران خان نے اربوں روپے کے تحائف کی قیمت لاکھوں میں لگوائی، توشہ خانے کے تحائف اونے پونے فروخت کرکے اربوں روپے کا فائدہ لیا، رسیدیں بھی ہاتھ سے بنوائی گئی اور تفصیلات بھی مکمل نہیں لکھیں۔
-
مسلم لیگ ق اور PTI کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
مسلم لیگ ق اور پاکستان تحریکِ انصاف کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
-
عمران خان کے بطور وزیرِ اعظم ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی تفصیل آگئی
سینیٹ اجلاس کے دوران کابینہ ڈویژن نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی تفصیلات پیش کی ہیں۔
-
مصدق ملک نے بلاول بھٹو کے بیان کی تردید کردی
وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کے حوالے سے آذربائیجان کے ساتھ ایک معاہدے کے فریم ورک پر کام کر رہے ہیں۔
-
وزیراعظم کی تحریک انصاف کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
-
کس کس کو وی آئی پی بلٹ پروف گاڑی ملی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
سینیٹ اجلاس کے دوران کابینہ ڈویژن نے تحریری جواب جمع کرایا ہے جس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی منظوری سے اعلیٰ عہدے داران کو دی گئی وی آئی پی بلٹ پروف گاڑیوں اور دیگر وی آئی پی گاڑیوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔
-
موٹر وے ایم 6 میگا کرپشن کیس ، ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ
سکھر کی عدالت نے سکھر حیدر آباد موٹر وے ایم 6 میگا کرپشن کیس کے گرفتار ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کی تحویل میں دے دیا۔