Categories
Breaking news

بشریٰ بشیر معین اختر کو یاد کر کے افسردہ ہوگئیں

Advertisement
Advertisement

سینئر اداکارہ بشریٰ بشیر معروف کامیڈین اداکار معین اختر کو یاد کر کے افسردہ ہوگئیں۔بشریٰ بشیر نے 2011 میں دارِ فانی سے کوچ کر جانے والے معین اختر، معروف ادیب انور مقصود کے ہمراہ دوران شو کی ایک تصویر شیئر کیتصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بشریٰ بشیر نے لکھا کہ ’ہم تین! معین اختر ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔ماضی میں بحیثیت اداکار، گلوکار، صداکار،اسٹینڈ اپ کامیڈین، مصنف، میزبان اور ہدایتکار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے معین اختر آج بھی مداحوں کی یادوں میں موجود ہیں۔
معین اختر نے بطور اداکار اپنے کیریئر میں چار دہائیوں سے زیادہ عرصہ تک پاکستان اور دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے دلوں پر راج کیا۔
معین اختر کے یادگار ڈراموں میں روزی، ہاف پلیٹ، شو ٹائم، اسٹوڈیو ڈھائی، ففٹی ففٹی، آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے اور عید ٹرین شامل ہیں

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *