Categories
Breaking news

بشریٰ انصاری کی معین اختر اور انور مقصود کیساتھ نایاب تصویر

Advertisement

فلم و ٹی وی انڈسٹر ی کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار معین اختر اور مشہور ترین مزح نگار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان اور مصور انور مقصود کے ساتھ ماضی کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔1978ء سے شوبز انڈسٹری پر راج کرنے والی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے فوٹو البم سے ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کے ہمراہ معین اختر اور انور مقصود کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
مذکورہ تصویر میں شوبز انڈسٹری کے ان تینوں لیجنڈری فنکاروں نے سیاہ رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ یہ تصویر ایک ٹاک شو کے دوران لی گئی تھی جو ایک نجی چینل پر نشر ہوا تھا۔بشریٰ انصاری نے تصویر کے کیپشن میں مشہور شعر کا ایک سطر یوں لکھا:
ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
اداکارہ نے لکھا کہ ’میں لیجنڈ معین اختر اور انور مقصود کے ساتھ۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *