Categories
Breaking news

بشریٰ انصاری کالج کے دنوں میں کیسی نظر آتی تھیں؟

Advertisement
Advertisement

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے کالج کے دنوں کی تصویر انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی۔اکثر سوشل میڈیا پر ماضی کی حسین یادیں مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے والی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی جوانی کی ایک نایاب تصویر پوسٹ کی ہے۔مذکورہ تصویر میں بشریٰ انصاری کے چہرے پر ہمیشہ کی طرح مُسکراہٹ ہے جبکہ تصویر بے رنگ یعنی ’بلیک اینڈ وائٹ‘ ہے۔
بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر اُن کے کالج کے دنوں کی بتائی جارہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اُنہوں نے دو چوٹی بھی بنائی ہوئی ہیں۔سینئر اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں خود کو معصوم قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے کالج کے دن اور میری معصومیت۔‘

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *