Categories
Breaking news

بشریٰ انصاری نے میڈم نور جہاں کی ساڑھی پہن لی

Advertisement

لیجنڈری پاکستانی اسٹار بشریٰ انصاری ملکہ ترنم میڈم نورجہاں کی ساڑھی پہن کر بہت خوش قسمت اور جذباتی محسوس کررہی ہیں۔بشریٰ انصاری نے میڈم نورجہاں کی ساڑھی زیب تن کئے ایک تصویر شیئر کی جس کے پس منظر میں میڈم کو بھی وہی ساڑھی زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔سینئر اداکارہ نے بتایا کہ انہیں یہ ساڑھی نورجہاں کی بیٹیوں نے بطور تحفہ دی ہے، انہوں نے یہ بہترین تحفہ دینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔نورجہاں کی 20ویں برسی پر بشریٰ انصاری نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش قسمت محسوس کررہی ہوں کہ مجھے میڈم نورجہاں کی بیٹی نے اپنی والدہ کی ساڑھی بطور تحفہ دی۔انہوں نے کہا کہ میں اس ساڑھی کو زیب تن کرنے کے بعد بہت جذباتی ہوگئی ہوں۔بشریٰ انصاری نے یہ اپنے پیغام کے آخر میں یہ بھی کہا کہ نورجہاں کی 20 ویں برسی پر میں انہیں خراج عقیدت اپنے یوٹیوب چینل پر منفرد انداز میں پیش کروں گی۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *