Categories
Breaking news

بشرا بشیر کے شوبز میں 40 سال مکمل

Advertisement
Advertisement

پاکستان کی سینئر آرٹسٹ بشریٰ بشیر کو شوبز انڈسٹری میں 40 سال مکمل ہوگئے، طویل عرصے میں اس شعبے میں اپنی بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔بشریٰ بشیر کی بیش بہا خدمات پر رواں سال یوم آزادی کے موقع پر انہیں حکومتِ پاکستان نے ستارہ امتیاز کیلئے نامزد بھی کیا ہے۔پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس سے اپنی خالہ اور سینئر آرٹسٹ بشریٰ بشیر کو رواں سال ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کئے جانے پر خاص انداز میں مبارکباد دی اور ان کی خوشی کو مزید خاص بنا دیا۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بشریٰ بشیر کیلئے بھیجے گئے کیک کے ساتھ اُن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ایک خوبصورت پیغام کے ذریعے مبارکباد دی۔انہوں نے لکھا کہ ’بے پناہ صلاحیتوں اور 40 سال کی لگاتار محنت سے دہائی در دہائی خالہ آپ نے ہمیں قابلِ فخر بنایا۔‘اداکارہ نے اپنے پیغام میں بشریٰ بشیر کو ستارہ امتیاز کی مبارکباد بھی دی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *