Categories
Breaking news

بشارت راجا نے گورنر پنجاب کے خلاف خط لکھنےکا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا

بشارت راجا نے گورنر پنجاب کے خلاف خط لکھنےکا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا

پنجاب کے وزیر برائے پارلیمانی امور بشارت راجا نے گورنر پنجاب کے خلاف خط لکھنےکا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔

واضح رہے کہ بشارت راجا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ اسپیکر نے صدر کو خط لکھ کر گورنر پنجاب تبدیل کرنےکی درخواست کی ہے۔

ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ خط میں گورنر کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کی گئی ہے۔

بیان جاری ہونے کے کچھ دیر بشارت راجا کا ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

اسپیکر نے گورنر پنجاب کی تبدیلی کیلئے صدر کو خط لکھا ہے، بشارت راجا

پنجاب کے وزیر برائے پارلیمانی امور بشارت راجا نے اسپیکر سبطین خان کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائے گئے خط کی تصدیق کردی۔

بشارت راجا کے ترجمان علی اقبال نے ٹوئٹ کی ترید کی۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ بشارت راجا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سےایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *