Categories
Breaking news

بسمہ معروف نے روٹیاں بنانا سیکھ لیں

Advertisement
Advertisement

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کے باعث گھر میں رہ کر روٹیاں بنانا سیکھ لیا ہے۔کپتان پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف نے کہا کہ پہلے کھانا بنا لیتی تھی، اب گول روٹی اور پراٹھا بھی بنا لیتی ہوں۔بسمہ معروف نے کہا کہ 5 ماہ میں گھر کے بہت کام کیے،اب بس کرکٹ کھیلنا ہے، خوش قسمت ہوں کہ سسرال والوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ میری شادی فیملی میں ہوئی ہے، اُنہیں علم تھا کہ میں بہت مصروف رہتی ہوں، سسرال نےبہت آرام سے رکھا ہوا ہے، وہ سپورٹ نہ کرتے تو کرکٹ چھوڑ چکی ہوتی۔بسمہ معروف نے کہا کہ میرا سسرال جڑانوالہ میں ہے،کھیلنے کے لیے لاہور میں رہتی ہوں،ا نہوں نے کہا کہ میری ساس بہت ڈینٹسٹ ہیں،اُنہیں علم ہے کہ فیلڈ میں خواتین مصروف رہتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ‏ ساس مجھے متحرک رکھتی ہیں اور وہ میرے میچز کا پوچھتی رہتی ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *