Categories
Breaking news

بزدار کو ہٹانے کے بعد PTI کا ہر ضلع کا گروپ بن گیا: جاوید لطیف

بزدار کو ہٹانے کے بعد PTI کا ہر ضلع کا گروپ بن گیا: جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے عثمان بزدار کو ہٹانےکے بعد پی ٹی آئی کا ہر ضلع کا اپنا گروپ بن گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے 3 سے 4 گروپ تھے۔

’’اب ن لیگ کو ہر ضلع کو الگ ڈیل کرنا پڑیگا‘‘

انہوں نے کہا کہ اب ن لیگ کو ہر ضلع کو الگ الگ ڈیل کرنا پڑے گا، مسلم لیگ ن نے اس صورتِ حال میں کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

جاوید لطیف کا پرویز الہٰی کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی پر سوال

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے استفسار کیا کہ پرویز الہٰی کیسے وزیراعلیٰ پنجاب نامزد ہوگئے؟

جاوید لطیف کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن بھاری اکثریت سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب بنا لے گی، آزاد ارکانِ پنجاب اسمبلی سے ن لیگ کا رابطہ ہوا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ آزاد ارکانِ اسمبلی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.