Categories
Breaking news

بزدار کا مون سون سے قبل نالوں کی صفائی کا حکم

بزدار کا مون سون سے قبل نالوں کی صفائی کا حکم

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں مون سون کی بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

اپوزیشن کورونا پر پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہے، عثمان بزدار

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے فیصلے مشاورت سے کیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیرِ اعلیٰ ہاؤس لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے مون سون کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔

انہوں نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ لاہور سمیت دیگر پنجاب کے شہروں میں نالوں کی بر وقت صفائی کے لیے پلاننگ کریں۔

یہ بھی پڑھیے

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ نالوں کے ارد گرد موجود تجاوزات کو ہٹایا جائے۔

انہوں نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ برسات سے قبل نالوں کی صفائی کر کے رپورٹ وزیرِ اعلیٰ آفس میں پیش کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *