Categories
Breaking news

بزدار کا عظمیٰ بخاری کو 25 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

بزدار کا عظمیٰ بخاری کو 25 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کو 25 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

پنجاب میں 6 کروڑ 70 لاکھ افراد ایسے ہیں جنہیں ویکسین لگ سکتی ہے: عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں اس وقت 6 کروڑ 70 لاکھ افراد ایسےہیں جنہیں ویکسین لگ سکتی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قانونی ٹیم کی جانب سے نون لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کو ہتکِ عزت کا لیگل نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں شر انگیز اور گمراہ کن الزامات لگائے تھے۔

عثمان بزدار کو تقرر و تبادلوں کے پیسے دیئے جا رہے ہیں، عظمی بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو تقرر و تبادلوں کے پیسے دیئے جارہے ہیں۔

سردار عثمان بزدار کے بھجوائے گئے نوٹس میں عظمیٰ بخاری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ 14 روز میں بے بنیاد الزامات پر معافی مانگی جائے ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *