Categories
Breaking news

بزدار صاحب صرف دسمبر تک لاہور کے مہمان ہیں، عظمیٰ بخاری

بزدار صاحب صرف دسمبر تک لاہور کے مہمان ہیں، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ عثمان بزدار اپنے فرنٹ مینوں کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ وہ صرف دسمبر تک لاہور کے مہمان ہیں۔

Advertisement

عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار آج بھی شہباز شریف کے ذاتی پیسوں سے خریدی کرسی پر بیٹھتے ہیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

اُنہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کو شہباز شریف پر تنقید کرتے شرم آنی چاہیے۔

اپوزیشن نے کورونا وائرس کو بھی اپنا پارٹنر بنالیا ہے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کہتے ہیں کہ بد قسمتی سے اپوزیشن کی 11 جماعتوں نے کورونا وائرس کو بھی اپنا پارٹنر بنالیا ہے، اپوزیشن کورونا وائرس کو تیزی سے پھیلانے کا باعث بن رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ بزدار صاحب لاہور کے عوام یہ آپ کو تونسہ دوبارہ چھوڑ کر آئیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بد قسمتی سے اپوزیشن کی 11 جماعتوں نے کورونا وائرس کو بھی اپنا پارٹنر بنالیا ہے، اپوزیشن کورونا وائرس کو تیزی سے پھیلانے کا باعث بن رہی ہے۔

اُلٹے بھی لٹک جائیں NRO نہیں ملے گا، مسرت جمشید چیمہ

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کہتی ہیں کہ پی ڈی ایم کی ''آخری منزل'' صرف این آ راو کا حصول ہے، یہ اُلٹے بھی لٹک جائیں تو انہیں این آر او نہیں ملے گا۔

عثمان بزدار نے کہا تھا کہ اپوزیشن کی منفی سیاست پر افسوس ہے، اپوزیشن کی انتشار کی سیاست قوم مسترد کرتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *