Categories
Breaking news

بریگزیٹ کے بعد سپین میں مقیم برطانوی تارکین وطن کو TIE Card کا حصول اور گاڑیوں کے پلیٹس کی تبدیلی یقینی بنانی ہوگی

Advertisement

بارسلونا(ڈاکٹرقمرفاروق)ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ بریگزیٹ کے بعد سپین میں مقیم برطانوی شہریوں کو کن مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے، سیاسی تجزیہ نگار جنیفر کننگ ہام کا کہنا ہے کہ برطانوی شہری جو سپین میں رہ رہے ہیں، ان کو ٹائی کارڈ یعنی ‘Tarjeta de Identidad de Extranjero’ کا حصول لازم ہوگا۔ تاہم جن کے پاس مستقل “قیام کارڈ” ہیں تب اس کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کارڈ کے حصول کے لیے معافی نامہ، آمدنی اور ہیلتھ کئیر کے شواہد درکار ہوں گے۔ اس کے علاوہ برطانوی رجسٹریشن کے تحت چلنے والی گاڑیوں کے پلیٹس بھی تبدیل ہوں گے۔ جن کا سپین میں اندراج ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپین اور برطانیہ کے درمیاں بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہاار کیا کہ ہو سکتا ہے نئے معاہدوں کے نتیجے میں تبدیلی آئے اور یورپی صحت کارڈ کا متبادل نکل آئے۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *