Categories
Breaking news

بریڈ فورڈ یونیورسٹی نے عمران خان کو کئی بار یونیورسٹی کے چانسلر بننے کی پیشکش کی، اعجاز چودھری

بریڈ فورڈ یونیورسٹی نےعمران خان کوکئی باریونیورسٹی کےچانسلر بننے کی پیش کش کی،اعجاز چودھری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ بریڈ فورڈ یونیورسٹی نے عمران خان کو کئی مرتبہ یونیورسٹی کے چانسلر بننے کی پیشکش کی۔

گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ میرے لیڈر نے اس پیشکش کا یہ کہہ کر انکار کردیا کہ جب تک اپنے گاؤں میں یونیورسٹی نہیں بناؤں گا تب تک چانسلر نہیں بنوں گا۔

اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سال کے آخر تک پنجاب میں تمام افراد کو صحت کارڈ مل جائیں گے۔

اعجاز چودھری نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور سی پی او سن لیں، پی ٹی آئی رہنما کا جائز کام اور فون نہ سنا تو آپ اس کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی رہنما آپ کے پاس ناجائز کام لیکر آئے تو مجھے رپورٹ کریں، انھیں خود نکال دوں گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *