Categories
Breaking news

برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق آپریٹ ہونگی، ترجمان

Advertisement
برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق آپریٹ ہونگی، ترجمان

یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا یورپی ممالک کے لیے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ آئندہ چھ ماہ کے لیے معطل کردیا۔ جبکہ برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق آپریٹ ہونگی۔

پی آئی اے کا یورپین ممالک کیلئے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ 6 ماہ کیلئے معطل ہوگیا، اجازت نامہ یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے معطل کیا گیا۔

معطلی کا اطلاق یکم جولائی 2020 صبح پانچ بجے پاکستانی وقت کے مطابق ہوگا، جس کے بعد قومی ایئر لائن کی یورپ کے لیے تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ ہوجائیں گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جن مسافروں نے پی آئی اے کے ذریعے یورپی ممالک کےلیے بکنگ کرائی ہوئی تھی انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ چاہیں تو ریفنڈ لے سکتے ہیں یا بکنگ آگے کراسکتے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے نے یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے اجازت معطل کرنے پر کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن یورپین فضائی سیفٹی کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *