Categories
Breaking news

برطانیہ کیلئے پروازوں کی طلب میں اضافہ

Advertisement
برطانیہ کیلئے پروازوں کی طلب میں اضافہ، 2 اجازت نامے طلب

برطانیہ کیلئے پروازوں کی طلب میں اضافہ کے ساتھ ہی پی آئی اے نے 2 اجازت نامےطلب کر لیے ہیں۔

ترجمان پی آئی اےکا کہنا ہے کہ نئی پروازیں7 ، 8 اپریل کو مانچسٹر، 8 اپریل کو لندن کیلئےاڑان بھریں گی۔

پی آئی اے کا مانچسٹر کیلئے اسلام آبادسے دو طرفہ چار اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے ریڈ لسٹ میں شامل ہونے پر مانچسٹر کیلئے اسلام آباد سے دو طرفہ چار اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے ریڈ لسٹ میں شامل ہونے پر مانچسٹر کیلئے اسلام آباد سے دو طرفہ چار اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

سی ای او پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اضافی پروازوں کا مقصد تارکین وطن کی مشکلات آسان کرنا ہے۔

عمان کا 103 ممالک کو 10 دن کی مفت ویزا انٹری دینے کا اعلان

سلطنت عمان نے کروناوائرس کے پیش نظر سیاحت پر عائد پابندی ختم کرنے کیلئے 103 ممالک کیلئے مشروط انٹری فری سیاحتی ویزا پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ اور پاکستان کے درمیان سفر سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا ہے، ریڈ لسٹ کا مطلب ہے کہ صرف برطانیہ، آئرش یا برطانوی ریزیڈنسی رکھنے والوں کو برطانیہ آنےکی اجازت ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *