
اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے کراچی بندرگاہ پر کارروائی کرکے برطانیہ کے لئے بک کیے گئے، سینیٹری کے سامان اور پائپس کے کنٹینرز سے 360 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایوب کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر عملے نے کراچی بندرگاہ کے ساؤتھ ایشین پاکستان ٹرمینل پر کارروائی کی۔
خفیہ اطلاع کے مطابق ایک کنٹینر نمبر BEAU4987040 کو قبضے میں لے کر تلاشی لی گئی۔
قبضے میں لیے گئے کنٹینر میں موجود باتھ روم کے لوازمات کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا تو 1200 سینیٹری پائپس مشکوک پائے گئے۔
آپریشن کے دوران ہر پائپ میں 300 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، جو انتہائی خفیہ طریقے سے چھپائی گئی تھی اور مجموعی طور پر 360 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
اے این ایف حکام کے مطابق یہ کنٹینر کراچی ملیر کی ایک کمپنی کے ذریعے وشمالی آئرلینڈ یو کے بھجوایا جا رہا تھا۔
حکام کے مطابق اس سلسلے میں فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، اس کارروائی کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
سرمائی اولمپکس میں شرکت میرے لیے اچھی چھٹیاں ثابت ہوں گی، وزیراعظم عمران خان
چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں زندگی کے 20 سال گزارے، وزیراعظم بننے کے بعد بھی اسپورٹس میں دلچسپی ہے۔
-
علی امین گنڈاپور کے خلاف الیکشن کمیشن میں فیصلہ محفوظ
علی امین گنڈا پور نے پہلے بتایا تھا کہ وہ کورونا میں مبتلا ہیں مگر وہ اس کے باوجود الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور درخواست کی کہ انھیں ضلع بدر نہ کیا جائے۔
-
دادو: تہرے قتل کیس میں ایم پی اے سردار چانڈیو کی ضمانت منظور
امِ رباب چانڈیو کے والد، چچا اور دادا کے قتل کے مقدمے میں ارکانِ سندھ اسمبلی برہان چانڈیو اور سردار چانڈیو سمیت 7 افراد نام زد ہیں۔
-
ملکی اداروں کیخلاف تقاریر، پی ٹی ایم رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج
کراچی میں پریس کلب کے باہر احتجاج کے دوران ملکی اداروں کے خلاف نعرے بازی اور تقاریر کرنے کے الزام میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
-
اسلام آباد: کورونا کیسز مثبت، مزید 4 تعلیمی ادارے سیل
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او) نے دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز مثبت آنے پر مزید تعلیمی ادارے سیل کردیے ہیں۔
-
تین صوبوں میں صحت کارڈ، سندھ میں نہیں، یہ ناانصافی ہے، ایاز پلیجو
قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ ہمیشہ سندھ کے ساتھ ناانصافی کی جاتی رہی ہے، دیگر تین صوبوں میں صحت کارڈ ہے، سندھ میں نہیں ہے۔
-
ایم کیو ایم کی ریلی پر پولیس تشدد کی انکوائری رپورٹ جاری
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے حکم پر ایس ایس پی ساؤتھ کو ہٹادیا گیا ہے۔
-
سندھ میں کورونا کے 1952 نئے کیسز رپورٹ، 9 مریضوں کا انتقال
وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 17094نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں کورونا وائرس کے مزید 1952 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
-
چمن: لیول کراس لیویز چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 6 افراد زخمی
لیویز حکام کے مطابق دھماکے کے بعد روغانی روڈ آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
-
فضل الرحمان ہر جگہ سے مسترد ہوچکے ہیں، شہباز گل
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر تنقید کی ہے۔
-
امیر مقام کا کے پی میں بلدیاتی الیکشن کے التوا پر ردعمل
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے صوبے میں بلدیاتی الیکشن کے التوا پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
-
نواز شریف کو صحت کارڈ جاری کردیا گیا
محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد نواز شریف بطور سربراہ خاندان مع ایک فرد قومی صحت کارڈ کے اہل ہو گئے ہیں۔
-
متحدہ اور ق لیگ کو پیغام دے سکتے ہیں، فیصلہ انھیں خود کرنا ہے، فضل الرحمان
فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کو ہم خیر خواہی کا پیغام دے سکتے ہیں، فیصلہ انھیں خود کرنا ہے۔
-
کیا ایم کیو ایم پاکستان نے فروغ نسیم سے لاتعلقی کا اظہار کردیا؟
عامر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی کا فیصلہ عوام کریں گے،جمہوریت کو بچانے کے لیے حکومت میں شامل ہوئے۔
-
لاڑکانہ میں خاتون کا قتل، 3 ملزمان گرفتار
لاڑکانہ پولیس نے 10 روز قبل خاتون کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
-
ن لیگ کی بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت، افواج پاکستان کو خراج تحسین
اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ۔