Categories
Breaking news

برطانیہ و یورپی یونین میں ایک دن میں 45 ہزار کورونا کیس رپورٹ

Advertisement
Advertisement

رواں ہفتے یورپی یونین اور برطانیہ میں کورونا وائرس کے ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد45 ہزار سے زائد رہی۔یورپی ملکوں کو ان دنوں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے، یورپین سینٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول کے مطابق یورپی یونین اور برطانیہ میں ریکارڈ 45 ہزار سے زائد کیس کی تصدیق ہوئی ۔
یورپین سینٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول کاکہنا ہے کہ بلغاریہ، کروشیا، مالٹا ، رومانیہ اور اسپین میں اموات کی شرح بڑھنے کے باوجود یورپی ملکوں میں اموات کی شرح 72 دنوں کے دوران مستحکم رہی۔دوسری جانب مختلف یورپی سیاسی رہنما آنے والے دنوں میں کورونا کی وجہ سے اسپتالوں پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں، جبکہ امریکا کے مقابلے میں یورپ کی صورتحال کو بہتر قرار دیا جارہا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *