Categories
Breaking news

برطانیہ نے نئی سفری فہرست جاری کردی، اسپین کے کچھ علاقے گرین لسٹ میں شامل

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)گرانٹ شاپس نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ مکمل طور پر ویکسین لگوانے والے لوگوں کے لئے سفر کا آغاز ہوگا۔ٹرانسپورٹ کے سکریٹری نے کہا ہے کہ اسپین کے بلیئرک جزیرے ، میدیرا(Madeira) ، مالٹا اور بارباڈوس ان مقامات میں شامل ہیں جو برطانیہ کی سبز سفری فہرست میں شامل کیے جارہے ہیں۔گرانٹ شیپس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 30 جون کو 04 بجے سے 16 مقامات سے یوکے میں داخل ہونے والے افراد کو قرنطین کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کا ارادہ ہے کہ امبر لسٹ والے ممالک سے “گرمیوں کے بعد” مکمل ویکسین دئیے جانے والے افراد کے لئے امبر فہرست سے آزادانہ سفر کی اجازت دی جائے۔ٹریول انڈسٹری نے گرین لسٹ میں اضافے کا خیرمقدم کیا ، لیکن حکومت سے مزید آگے جانے کی اپیل کی۔
30 جون کو 04:00 BST سے گرین لسٹ میں شامل کی گئی منزلیں یہ ہیں
Anguilla
Antigua and Barbuda
The Balearic Islands (which include Ibiza, Menorca, Majorca and Formentera)
Barbados
Bermuda
British Antarctic Territory
British Indian Ocean Territory
British Virgin Islands
Cayman Islands
Dominica
Grenada
Madeira
Malta
Montserrat
Pitcairn Islands
Turks and Caicos Islands

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *