Categories
Breaking news

برطانیہ میں دریافت کورونا کی نئی قسم کراچی پہنچنے کا انکشاف

Advertisement

برطانیہ میں دریافت کورونا کی نئی قسم کراچی پہنچنے کا انکشاف

برطانیہ میں دریافت نئے کورونا وائرس سے ملتے جلتے وائرس کے کراچی پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔وزیراعظم کے چیئرمین کورونا ٹاسک فورس کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاءالرحمان نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے کے لیے مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سائنسدانوں نے بالخصوص یورپین ممالک میں کورونا وائرس کی نئی لہر میں تغیر کا مشاہدہ کیا ہے، کراچی میں بھی ہم نے اس سے ملتا جلتا کورونا وائرس جو کہ برطانیہ میں دیکھا گیا ہے یہاں بھی دریافت کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ اس وقت 200 سے زائد کمپنیاں نئی شکل میں آنے والے وائرس سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر عطاء الرحمان نے ویکسین کی افادیت چیک کرنے کے حوالے سے کہا کہ ویکسین کے مستند ہونے اور اس کے لوگوں کی صحت پر اثرات دیکھنے کے لیے کافی وقت لگے گا، یونیورسٹی میں سائنسدان وائرس کے تغیر کا معائنہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو مہلک وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے پاکستان ویکسین درآمد کرے گا، ملک میں ریسرچ بیسڈ ورک کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے سائنسدان مقامی سطح پر ویکسین تیار کرنے کے قابل ہو سکیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *