
برطانیہ میں خیرات کے لیے جمع کی جانے والی رقم پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو منتقل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
برطانوی اخبار نے ابراج گروپ کے عارف نقوی کی طرف سے پی ٹی آئی کے لیے خیرات کے نام پر فنڈز اکٹھے کرنے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی طرف سے چندہ ملنے کی تصدیق کی گئی ہے لیکن کہا گیا ہے کہ انہیں رقم کے ذرائع کا علم نہیں۔
برطانوی اخبار کے اہم انکشافات
تحریکِ انصاف کی پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے برطانوی اخبار نے اہم انکشافات کیے ہیں۔
برطانوی اخبار کے مطابق ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی نے کرکٹ ایونٹس کرائے، ایک کرکٹ میچ آکسفورڈ شائر میں عارف نقوی کی محل نما رہائش گاہ پر کھیلا گیا۔
عارف نقوی نے ویک اینڈ پر کھیلوں اور شراب نوشی کے لیے دعوت دی، عمران خان سمیت سینکڑوں بینکرز، وکلاء اور سرمایہ کاروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔
عارف نقوی 2012ء سے 2014ء تک ووٹن ٹی 20 کے صدر رہے، ووٹن پیلس پر کھیلا جانے والا میچ اس ٹورنامنٹ کا اہم حصہ تھا، اس ایونٹ میں مہمانوں کو 2 سے ڈھائی ہزار پاؤنڈز کے درمیان ادائیگی کا کہا گیا۔
بتایا گیا کہ یہ رقم فلاحی مقاصد کے لیے طلب کی گئی ہے، اس قسم کی چیریٹی فنڈ ریزنگ برطانیہ میں ہر سال موسمِ گرما میں دہرائی گئی۔
اس فنڈ ریزنگ کا فائدہ پاکستان میں سیاسی جماعت اٹھا رہی تھی، یہ غیر معمولی بات تھی، اس کی فیس ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کو دی گئی جو دراصل کیمن آئی لینڈز میں رجسٹرڈ کمپنی تھی۔
کیمن آئی لینڈ میں رجسٹرڈ کمپنی عارف نقوی کی ملکیت تھی، یہ رقم عمران خان کی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو فنڈ دینے کے لیے استعمال کی گئی۔
ووٹن کرکٹ کو کئی کمپنیوں اور افراد نے لاکھوں ڈالرز کے فنڈز دیے، ابوظبی کے شاہی خاندان کے ایک وزیر نے بھی 20 لاکھ پاؤنڈز دیے۔
PDM کا مطالبہ
دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کردہ قرار داد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریکِ انصاف کے 8 سال سے زیرِ التواء فارن فنڈنگ کیس کا فی الفور فیصلہ سنایا جائے۔
350 کے قریب لوگوں نے عمران خان کو غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کی، رانا ثناء اللّٰہ
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 350 کے قریب لوگوں نے عمران خان کو غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کی ہے، ان کے چار ملازمین کے ناقابل تردید شواہد ہیں جن کے اکاؤنٹس میں تقریبا 750 ملین ڈالر آئے۔
قرار دادا میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آئین، قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق اپنی ذمے داری پوری کرتے ہوئے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ مزید کسی تاخیر کے بغیر صادر کرے۔
اجلاس میں کہا گیا ہے کہ اس تاخیر میں تشویش کا پہلو یہ ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے فراہم کردہ ناقابلِ تردید شواہد، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ، غیر جانبدار آڈیٹرز کے فارنزک تجزیے سے تمام جرائم ثابت ہو گئے ہیں۔
اجلاس میں مزید کہا گیا کہ ثابت ہو چکا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہر سال الیکشن کمیشن سے اپنے درجنوں اکاؤنٹس چھپائے، جھوٹے و جعلی بیانِ حلفی، سرٹیفکیٹ اور ڈکلیئریشن جمع کرائے، 88 غیر ملکی شہریوں نے ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کی جس میں اسرائیل اور بھارت کے شہری بھی شامل ہیں، 350 غیر ملکی کمپنیوں نے ممنوعہ فنڈنگ کی اور منی لانڈرنگ بھی ہوئی۔
اجلاس میں اس امر پر تشویش ظاہر کی گئی کہ فارن اور ممنوعہ غیر قانونی فنڈنگ کی مرتکب جماعت اور اس کے سربراہ نے ملک کے آئین اور قانون کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے، فواد چوہدری
-
ی ٹی آئی نے اپنے 11 اکاؤنٹ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا: اکبر ایس بابر
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے 11 اکاؤنٹ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
-
ملک میں کورونا شرح 3.35 فیصد، مزید 1 شخص فوت
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے 1 شخص کی جان لے لی۔
-
سیالکوٹ: بھارت کی جانب سے ریلہ چھوڑنے پر دریائے چناب میں سیلاب
بھارت کی جانب سے ریلہ چھوڑنے پر سیالکوٹ کے قریب دریائے چناب میں سیلابی صورتِ حال ہے۔
-
امریکا PIA کی پروازیں بحال کرنے کیلئے آمادہ
پاک امریکا دو طرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔
-
سبطین خان کو بطور اسپیکر کامیاب کرائیں گے، پرویز الٰہی
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اکثریت سے سبطین خان کو بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی کامیاب کرائیں گے۔
-
ہم خیال ججز کے بینچ بنانے سے ادارے کو نقصان ہوگا، حامد خان
تحریک انصاف کے رہنما اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان نے کہا ہے کہ ہم خیال ججز کے بینچ بنا کر مقدمات سنے گئے تو ادارے کو نقصان پہنچے گا۔
-
چوہدری شجاعت کی مشاورت کے بغیر اجلاس ممکن نہیں، ترجمان (ق) لیگ
مسلم لیگ (ق) کے ترجمان چوہدری شفاعت حسین نے کہا ہے کہ کامل علی آغا مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری ہیں، وہ کیسے مرکزی صدر کے خلاف کوئی کارروائی کرسکتے ہیں۔
-
کامن ویلتھ گیمز، افتتاحی تقریب سے ملالہ کا خطاب
افتتاحی تقریب سے خطاب میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ خواتین کی معاشرے میں شرکت اور اسکولوں تک سب کی رسائی ضروری ہے۔
-
کراچی: لیاقت آباد میں نوجوان کا قتل، لواحقین کا میت سڑک پر رکھ کر احتجاج
لواحقین نے حماد کے قاتل کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ گھنٹوں گزر جانے کے باوجود قاتل اب تک قانون کی گرفت میں نہ آسکا۔
-
وفاقی وزیر ہوا بازی سعد رفیق کی صدارت میں پی آئی اے کا اجلاس
وفاقی وزیر کو نئے جہازوں اور پروڈکٹ کو بہتر بنانے پر بریفنگ دی اور بتایا کہ پی آئی اے اپنے بیڑے میں شامل 5 ائیر بس 320 طیاروں کی پرانی نشستوں کو تبدیل کرے گا۔
-
پی ڈی ایم اجلاس میں فارن فنڈنگ کیس پر قرارداد منظور
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ثابت ہوچکا ہے پی ٹی آئی نے ہر سال الیکشن کمیشن سے درجنوں اکاﺅنٹس چھپائے،
-
بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا، اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ
وزیر آباد میں دریائے چناب سےملحقہ علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
-
اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے منظور کرلیے
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی علی محمد خان، فضل محمد خان کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔
-
حکومت عمران خان کے خلاف کارروائی میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے، زاہد خان
ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کے خلاف کارروائی میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔
-
ق لیگ کا چوہدری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ کو ہٹانے کا فیصلہ
سینیٹر کامل علی آغا نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اجلاس مسلم لیگ ہاؤس میں ہوا۔