Categories
Breaking news

برطانیہ سے آنے والے 2 افراد میں کورونا کی تصدیق

برطانیہ سے آنے والے 2 افراد میں کورونا کی تصدیق

برطانیہ سے واپس آنے والےخیبرپختونخوا کے 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

Advertisement

دونوں افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا، یہ وائرس نئی قسم والا کورونا وائرس ہوسکتا ہے، تصدیق کے لیے نمونے اسلام آباد بھیجے جائیں گے۔

Table of Contents

x
Advertisement

محکمہ صحت کے مطابق متاثر ایک شخص پشاور اور دوسرا ایبٹ آباد کا ہے۔ مجموعی طور پر خیبرپختونخوا میں 149 افراد واپس آئے۔

برطانیہ سے واپس آنے والے ان افراد کی تلاش کے لیے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ برطانیہ میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کے پاکستان میں پہنچنے کے شواہد نہیں ملے۔

انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے جو دعویٰ کیا ہے انہوں نے اس کا کوئی سائنسی ثبوت پیش نہیں کیا اور نہ ہی ہمارے پاس اس طرح کا کوئی ثبوت موجود ہے، نئے وائرس کی پاکستان میں موجودگی کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *