Categories
Breaking news

برطانیہ جانے والے مسافروں کو پی آئی اے نے بڑی خوشخبری سنا دی

Advertisement
Advertisement

 مسافروں کیلئے پی آئی اے  نے  خوشخبری سنا دی قومی ائر لائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن متبادل طور پر بحال کر دیا۔

پی آئی اے کی پہلی پرواز 9702 مانچسٹر سے 265 مسافروں کو لے کر رات گئے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی۔

پرواز مانچسٹر کے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 5 منٹ پر روانہ ہوئی۔

مانچسٹر ائرپورٹ پر جشن آزادی کی مناسبت سے پاکستانی پرچم بھی آوایزاں کیا گیا جبکہ پی آئی اے انتظامیہ نے بھی قومی پرچم کے لباس زیب تن کیے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے 21 مارچ کو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے باعث اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جس کے بعد پاکستان نے برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے مئی میں پرواز شروع کی تھی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *