Categories
Breaking news

برطانوی پولیس کی شادی کی تقریب میں کارروائی، 400 لوگ موجود پائے گئے

Advertisement
Advertisement

ویب ڈیسک..برطانوی پولیس کا کہنا ہے اس نے شادی کی ایک تقریب میں کارروائی کی جہاں کووڈ لاک ڈاؤن قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تقریباً 400 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔برطانیہ میں اس وقت خصوصی حالات میں شادی کی تقریبات کی اجازت ہے جن میں صرف 6 افراد کو شرکت کی اجازت ہے۔تاہم برطانوی پولیس کے افسران کو لندن کے شمال میں واقع اسٹیمفورڈ ہِل میں ایک ایسی شادی کی تقریب کی اطلاع ملی جہاں سیکڑوں لوگ جمع تھے۔
پولیس کی جانب شادی کے منتظم پر 10 ہزار پاؤنڈز کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے جبکہ دیگر پانچ افراد پر 200 پاؤنڈز جرمانہ عائد کیا گیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *