Categories
Breaking news

برطانوی پرواز کی واپسی کا نوازشریف کے معاملے سے تعلق نہیں، شہزاد اکبر

Advertisement
برطانوی پرواز کی واپسی کا نوازشریف کے معاملے سے تعلق نہیں ، شہزاد اکبر

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ برطانیہ سے ڈی پورٹیز کی فلائٹ کی واپسی کا نوازشریف کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایک بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ ہم نے نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس پر برطانیہ کو فیصلہ کرنا ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ سینیٹ اور سلیم مانڈوی والا سمیت تمام ارکان قابل احترام ہیں۔

چیئرمین نیب کی سینیٹ میں طلبی پر تنقید کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ کسی ادارے کے افسر کو پن پوائنٹ کرنا مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیک باؤنس ہونے پر کسی رکن پارلیمنٹ پر ایف آئی آر درج ہو تو کیا ایس ایچ او کو پارلیمنٹ بلالیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *