Categories
Breaking news

برطانوی وزیرِ اعظم کا وزیرِ اعظم پاکستان کے نام خط

برطانوی وزیرِ اعظم کا وزیرِ اعظم پاکستان کے نام خط

برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے نام خط لکھ دیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے شہباز شریف کو وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان عوام کی سطح پر مضبوط تعلقات ہیں۔

شہبازشریف کا برطانوی وزیراعظم کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نےاپنے ایک بیان میں بورس جانسن کی کورونا وائرس کے سبب طبعیت کی ناسازی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بورس جانسن کا آئی سی یو میں منتقل ہونا ہونا تشویشناک خبر ہے

ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے خط میں اپنے 2016ء کے دورۂ پاکستان کو یاد کیا ہے کہ اُس دورے میں لڑکیوں کی تعلیم، صحت، معاشی اور تجارتی تعلقات سمیت اہم معاملات پر تبادلۂ خیال ہوا تھا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق خط میں برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید بتایا ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے قیامِ پاکستان کی 75 ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے وزیرِ اعظم شہبازشریف سے جلد ملاقات کی امید کا اظہار بھی کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.