Categories
Breaking news

برطانوی شہزادے فلپ انتقال کر گئے

لندن: برطانوی شاہی خاندان بڑے صدمے سے دوچار ہوگیا ہے، برطانیہ کے شہزادے فلپ 99سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلس نے برطانیہ کے شہزادے فلپ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کچھ عرصے سے بیمار تھے جو آج انتقال کرگئے۔
ونڈزر کاسل کے مطابق برطانوی شہزادے کا انتقال آج صبح ہوا۔شہزادہ فلپ اور الزبتھ دوم کی شادی 1947 میں ہوئی تھی اور دونوں کے چار بچے ہیں۔گزشتہ دنوں ملکہ برطانیہ اور شہزاد ہ فلپ نے کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی، انہیں شاہی خاندان کے معالج نے ونڈزر کاسل میں ویکسین لگائی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *