Categories
Breaking news

برطانوی شہریوں کی اسپین آمد خوش آئند، مگر ماہرین کیارائے دے رہے ہیں؟

میڈرڈ (محمد نبی) پیر کے روز بڑی تعداد میں برطانوی مسافروں نے اسپین کا رخ کیا۔ اب اسپین کی طرف سے یورپین یونین سے باہر کے ممالک میں یوکے شامل ہے جہاں کورونا پابندیوں کا اطلاق نہیں ہو رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ برطانوی شہری اب کسی پی سی آر کے بغیر اسپین میں داخل ہو سکتے ہیں۔ یہ پابندی جاپان پر بھی نہیں ہیں۔ دریں اثنا 7 جون تک دنیا بھر سے اسپین آنے والے مسافر جنہیں ویکسین کی دو دو ڈوز لگ چکی ہوں گی، ملک آ سکیں گے۔

لیکن ماہرین کے خیال میں یہ کوئی اچھی خبر نہیں ہے۔ برطانوی حکام نے اسپین کو “ایمبر لسٹ” کے ممالک میں رکھا ہوا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اسپین سے واپسی پر مسافروں کے لئے 10 روزہ قرنطینہ اور کورونا ٹیسٹ کا منفی نتیجہ دکھانا لازم ہوگا۔ علاوہ ازیں اسپین میں اس سے بھی سخت کورونا پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مسافروں پر ماسک پہننا لازم ہوگا۔ سماجی فاصلوں کا بھی خیال کرنا ہوگا۔

ماہرین ہسپانوی حکومت کے فیصلے کو قبل از وقت قرار دے رہے ہیں، وہیں پر برطانوی حکام غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے پر زور دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *