Categories
Breaking news

برطانوی شہریوں کو 17مئی سے تعطیلات بیرون ملک منانے کی اجازت کا امکان

Advertisement
Advertisement

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کے سبب برطانوی شہریوں کو 17مئی سے تعطیلات بیرون ملک منانے جانے کی اجازت ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات میں کمی واقع ہوئی ہے، کورونا ویکسین زیادہ افراد کو لگنے کے بعد باہر جانےکی اجازت ملنے کا امکان ہے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم 17مئی کو بیرون ملک سفر کی پابندیوں میں نرمی کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب صرف برطانوی شہریوں اور آئرش شہریت رکھنے والوں کو جمعے سے برطانیہ میں داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ برطانیہ میں رہائش کے حقوق رکھنے والوں کو بھی برطانیہ میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *