Categories
Breaking news

برطانوی سفارت کار نے ڈوبتی لڑکی کو بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی، ویڈیو وائرل

Advertisement

دریا

چین میں تعینات سینئربرطانوی سفارت کار اسٹیفن الیسن ڈوبتی لڑکی کو بچانے کے لیے ازخود دریا میں کود گئے، دونوں ممالک نے اس بہترین عمل کو انسانیت سے دوستی کی نئی مثال قرار دے دیا۔

Advertisement

جنوب مغربی چین کے علاقے چونگ کنگ میں ایک چینی طالبہ اچانک دریا میں گرگئی اور خود کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے لگی، ایسے میں وہاں موجود برطانوی سفارت کار نے لڑکی کی زندگی بچانے کا فیصلہ کیا اور دریا میں چھلانگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیفن نے متاثرہ لڑکی کو بچانے کے لیے سب سے پہلے اپنے جوتے اراتے تاکہ پانی میں توازن کو برقرار رکھا جاسکے، بعد ازاں انہوں نے طالبہ کو پکڑ کا اس کا منہ پانی سے نکلا جبکہ اطراف میں موجود لوگوں نے رسی کی مدد سے انہیں ایئرٹیوب فراہم کی جسے پکڑ کر وہ دریا کے کنارے آئے۔

انسانیت دوستی کی اس بہترین مثال پر چین اور برطانیہ دنوں نے سفارت کار کی تعریف کی۔ چین میں موجود برطانوی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ہمیں اسٹیفن الیسن پر فخر ہے۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جہاں صارفین بھی سفارت کار کو داد دے رہے ہیں۔

We are all immensely proud of our Chongqing Consul General, Stephen Ellison, who dived into a river on Saturday to rescue a drowning student and swim her to safety. pic.twitter.com/OOgXqsK5oe

— UK in China ?? (@ukinchina) November 16, 2020

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *