Categories
Breaking news

برطانوی دارالامراء کے پہلے مسلمان رکن لارڈ نذیر احمد نے ہاؤس آف لارڈز سے ریٹائرمنٹ لے لی

Advertisement
Advertisement

لندن (فرید قریشی)برطانوی دارالامراء کے پہلے مسلمان رکن لارڈ نذیر احمد نے ہاؤس آف لارڈز سے ریٹائرمنٹ لے لی، ذرائع کے مطابق لارڈ نذیر احمد کی اہلیہ کینسر کی مریضہ ہیں اور وہ گزشتہ ڈیڑھ برس سے رادھرم میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ قیام پذیر ہیں۔ لارڈ نذیر احمد نے اس دوران دارالامراء میں حاضری نہیں دی۔ لارڈ نذیر احمد نے کینسر کی مریضہ اہلیہ کے ہمراہ مکمل وقت گزارنے کیلئے ہاؤس آف لارڈز سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا اور آج ہاؤس آف لارڈز نے انکی ریٹائرمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔
اس سال فروری سے لے کر اب تک ہاؤس آف لارڈز کے بیس ممبران ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی لارڈ کا ٹائٹل لارڈ نذیر احمد کے پاس رہے گا اور دارالامراء کا پاس بھی ان کے پاس ہو گا تاہم وہ قانون سازی کے عمل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
لارڈ نذیر احمد 1998 میں لیبر پارٹی کی طرف سے لارڈ منتخب کئے گئے اور وہ دارالامراء میں گزارے اپنے وقت کے دوران پاکستان اور کشمیر کیلئے بھرپور آواز اٹھاتے رہے۔ لارڈ نذیر احمد نے فلسطین، روہنگیا، یمن، شام، افغانستان اور عراق سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے حق میں بھی آواز بلند کی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *