
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ ثابت ہوچکا عمران خان صادق اور نہ ہی امین رہا ہے۔
فنانشل ٹائمز کی اسٹوری پر حافظ حمد اللّٰہ نے ردعمل دیا اور کہا کہ برطانوی جریدے نے فارن فنڈنگ کا پول کھول دیا۔
انہوں نے کہا کہ فنانشل ٹائمز کی اسٹوری سے ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی کو ممنوعہ فارن فنڈنگ ہوئی، پوچھتے ہیں عمران نیازی نے یہ سارا معاملہ کیوں چھپایا؟
حافظ حمد اللّٰہ نے استفسار کیا کہ بیرونی ممالک کی کن شخصیات اور کمپنیوں نے پی ٹی آئی کو کن مقاصدکے لیے اربوں کے فنڈ دیے؟
برطانیہ میں خیرات کیلئے جمع رقم کی PTI کو منتقلی کا انکشاف
برطانیہ میں خیرات کے لیے جمع کی جانے والی رقم پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو منتقل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اُن کا سوال تھا کہ خفیہ اکاؤنٹس میں سیکڑوں غیر ملکی کمپنیوں سے پیسہ لینے کی نوبت کیوں آئی؟ قوم پوچھتی ہے لاڈلے کو مزید کب تک رعایت ملے گی؟
پی ڈی ایم ترجمان نے یہ بھی کہا کہ صدقہ، خیرات، زکوٰۃ اور فلاحی سرگرمیوں کے نام پر جمع رقم اپنی گندی جھوٹی سیاست پر اڑا دی۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے درست کہا کہ عمران نیازی تمام برائیوں کی جڑ ہے، ثابت ہوا کہ یہ شخص اب نہ صادق رہا نہ امین رہا، یہ جھوٹوں کا سرغنہ ہے۔
حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا پر زور مطالبہ ہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کا فیصلہ فی الفور سنادیا جائے۔
قومی خبریں سے مزید
-
پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کی قدر کرتا ہے، آرمی چیف
جنرل قمر باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور سی پیک پر بھی گفتگو کی گئی۔
-
جوڈیشل کمیشن اجلاس پر سپریم کورٹ کے ایک اور جج نے خط لکھ دیا
سپریم کورٹ کےا یک اور جج نے جوڈیشل کمیشن کے گزشتہ روز کے اجلاس پر خط لکھ دیا ۔
-
کالے دھن کی پاکستان میں سزا مقرر ہے، پارٹی ختم ہوسکتی ہے، مصدق ملک
-
لاہور: پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع
چوہدری پرویز الہٰی کے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر اسپیکر کا عہدہ خالی ہوگیا ہے ۔
-
ایف آئی اے نے استنبول سے بے دخل 53 پاکستانیوں کو لاہور سے گرفتار کرلیا
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے استنبول سے بے دخل کیے گئے 53 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا۔
-
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب: موبائل فون لانے پر پابندی عائد
پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے دوران موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
-
پی ٹی آئی نے تمام ہائی کورٹ سے فارن فنڈنگ چھپانے کیلئے اسٹے لیا، طلال چوہدری
طلال چوہدری نے کہا کہ عارف نقوی گرفتار ہوتے ہیں توعارف علوی اور عمران خان کا نمبر دیتے ہیں، تم نے 29 اکاؤنٹ سے ممنوعہ فنڈنگ کا پیسہ استعمال کیا۔
-
اب تک کی تفتیش میں 16 اپریل کو شبیر اور ظہیر کی کراچی میں موجودگی پائی گئی، رپورٹ
عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر کی طبی معائنہ کی درخواست پر کل فیصلہ سنایا جائے گا۔
-
بھارتی عدالتی ظلم مسترد، پاکستان کا یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ
پاکستان نے حریت رہنما یاسین ملک کی بگڑتی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
-
ووٹن کرکٹ کلب سے رقم مقامی بینک میں آئی، فرخ حبیب
فرخ حبیب نے کہا کہ عارف نقوی نےنوازشریف کے لیے ڈنر ہوسٹ کیا اس کاجواب بھی دیں، سب کا فیصلہ ایک ساتھ ہوگا۔
-
ق لیگ، PTI مشترکہ اجلاس، اسپیکر کے انتخاب کیلئے حکمتِ عملی پر غور
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا ہے جس میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔
-
دعا زہرا کی میڈیکو لیگل رپورٹ کیلئے تفتیشی افسر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے دعا زہرا کیس میں دعا زہرا کی میڈیکو لیگل رپورٹ کرانے کے لیے تفتیشی افسر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
-
اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی پنجاب اسمبلی آمد
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔
-
لاہور ڈیفنس، خاتون کو اغواء کرکے کار چھیننے والے ملزمان کی تصاویر نادرا کو بھجوادی گئیں
گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے ڈیفنس سےخاتون کو اغواء کر کے کار چھیننے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
-
ہمارے کارکن جَلد کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں، شفقت محمود
-
آرمی چیف کی امریکا سے IMF پر دباؤ ڈالنے کی درخواست
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکا سے پاکستان کے لیے قرض کی رقم جلد جاری کرنے کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کر دی ہے۔