Categories
Breaking news

برائے مہربانی مجھے اس گند سے دور رکھیے، مریم نواز

برائے مہربانی مجھے اس گند سے دور رکھیے، مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں انتقام پر اور نہ ہی کردار کشی پر یقین رکھتی ہوں۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تحریک انصاف آفیشل کے اکاؤنٹ سے ڈیپ فیک کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کردہ ویڈیو پر ردعمل دیا ہے۔

ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ مجھے علم نہیں یہ ڈرامہ آپ کیوں کررہے ہیں، باوجود اس کے عمران خان نے مجھے دو بار جیل میں ڈالا اور سزائے موت کی چکی میں رکھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نہ تو کردار کشی پر یقین رکھتی ہوں اور نہ ہی انتقام پر، انسان کی ذاتی و نجی زندگی اس کا اور اللہ کا معاملہ ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ مجھے علم نہیں یہ ڈرامہ آپ کیوں کر رہےہیں، برائے مہربانی مجھے اس گند سے دور رکھیے۔

ن لیگی نائب صدر کو ایک صارف کی طرف سے پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کردیا اس ویڈیو پر کیس کرنے کی تجویز دی تو انہوں نے کہا کہ میں ایف آئی اے سائبر کرائم کو اس حوالے سے نوٹس لینے کے لیے لکھوں گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.