Categories
Breaking news

بدترین لوگ وہ ہیں جو دوسروں کے عیب تلاش کرتے ہیں، نعمان اعجاز

Advertisement
Advertisement

گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنے مداحوں کو اپنے خاموش رہنے کی وجہ بتا دی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نعمان اعجاز نے ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے امام علیؓ کا ایک مشہور قول شیئر کیا۔بدترین لوگ وہ ہیں جو دوسروں کے عیبوں کو تلاش کرتے ہیں لیکن اپنے عیبوں سے ناواقف رہتے ہیں
حضرت علی ؓ کا قول شیئر کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’خاموش رہنے کا ہمیشہ یہ مطلب نہیں ہوتا ہے کہ آپ کے پاس کچھ کہنے کو نہیں ہے۔‘نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’اس کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ الفاظ ہمیشہ ضروری نہیں ہوتے ہیں۔‘

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *