Categories
Breaking news

بختاور نے محمود کو منگنی کی انگوٹھی پہنانے کی ویڈیو شیئر کردی

بختاور نے محمود کو منگنی پہنانے کی ویڈیو شیئر کردی

سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو نے محمود چوہدری کو منگنی کی انگوٹھی پہنانے کی ویڈیو شیئر کردی۔

بختاور بھٹو نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن سائٹ انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر گزشتہ ہفتے ہونے والی منگنی کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں بختاور بھٹو کو ان کے منگیتر محمود چوہدری انگوٹھی پہناتے ہوئے نظر آرہے ہیں ، جبکہ اس کے بعد بختاور نے محمود کو انگوٹھی پہنائی۔

بختاور بھٹو کی منگنی کی اس ویڈیو میں ایک خوب صورت گانا بھی چل رہا ہے ، جس میں ان کی سلامتی کے لیے دعائیہ کلمات ادا کیے گئے ہیں ۔

سابق صدر کی بڑی صاحبزادی کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کر رہے ہیں اور ان کی منگنی کے حوالے سے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Bakhtawar Bhutto-Zardari (@bakhtawarbz)

Table of Contents

x
Advertisement

واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی گزشتہ جمعے کو بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

منگنی کی اس تقریب میں بختاور بھٹو زرداری کے بھائی چیئر مین پی پی بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے سبب شرکت نہیں کر سکے تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *