Categories
Breaking news

بختاور بھٹو کی شادی کا باضابطہ اعلان ہوگیا

Advertisement
بختاور بھٹو کی شادی کا باضابطہ اعلان ہوگیا

سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کا باضابطہ اعلان ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے کردیا گیا ہے۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بلاول ہاؤس میں بختاور بھٹو کی شادی کے سلسلے میں 24جنوری کو محفل میلاد منعقد ہوگی، مہندی کی سادہ تقریب 27جنوری کو ہوگی۔

جعلی ویڈیوز شیئر کرنے والے کی بختاور بھٹو سے معذرت

سوشل میڈیا پر انیس جیلانی نامی وکیل نے غلط ویڈیوز شیئر کرنے وپر بختوار بھٹو سے معافی مانگ لی ہے۔

x
Advertisement

ترجمان کے مطابق چئیرمین بلاول بھٹو نے بہن کی شادی پر ایک ہفتے سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں۔

بختاور بھٹو کے محمود چوہدری سے نکاح کی تقریب 29 جنوری کو منعقد کی جائے گی جبکہ ’بارات‘ کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق شادی میں ایک ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے، ملک کے اہم سیاسی رہنماوں، ملٹری ، سول اور جوڈیشل سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ برس 27 نومبر کو پاکستانی نژاد دبئی کے کاروباری شخص محمود چوہدری سے منگنی کی تھی۔

منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی، جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور انتہائی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

اپنے خاندان میں چند دہائیوں بعد آنے والے خوشی کے پہلے موقع کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور بختاور بھٹو کے بھائی بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث شرکت نہیں کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *