Categories
Breaking news

بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر کون ہیں؟ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

Advertisement

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر سے متعلق مکمل تفصیلات شیئر گئی ہیں۔جب سے بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں لوگ یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ آخر ان کاہونے والا شوہر کون ہے۔ سوشل میڈیا پر بختاور زرداری کے منگیتر سے متعلق غلط معلومات بھی شیئر کی جارہی ہیں۔ جن کی تصحیح کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے محمود چوہدری(بختاور کے منگیتر) کے متعلق مکمل تفصیلات شیئر کی گئی ہیں۔

Advertisement

This is to clarify all the misinformation being shared on social and electronic media. pic.twitter.com/rmz4xYtxj9

— PPP (@MediaCellPPP) November 17, 2020

شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق آصف علی زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی 27 نومبر 2020 کو محمود چوہدری کے ساتھ ہوگی۔محمود چوہدری محمد یونس اور بیگم ثریا چوہدری کے صاحبزادے ہیں جو پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھتے ہیں۔ باضابطہ اعلامیہ کے مطابق مسٹر یونس 1973 میں متحدہ عرب امارات منتقل ہوگئے تھے جہاں انہوں نے سخت محنت سے ٹرانسپورٹ اور صنعت (کنسٹرکشن) کا کاروبار قائم کیا۔
محمود چوہدری 28 جولائی 1988 کو ابو ظہبی میں پیدا ہوئے اور 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ (تاریخ پیدائش کے مطابق محمود چوہدری کی عمر 32 سال ہے)۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ابو اظہبی میں حاصل کی اور ثانوی تعلیم برطانیہ میں مکمل کی۔ اس کے بعد وہ یونیورسٹی آف درہم میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے گئے۔
چوہدری خاندان متحدہ عرب امارات میں ہی رہائش اختیار کریں گےجہاں محمود چوہدری اپنے کنسٹرکشن، فائنانس اور ٹیکنالوجی کے کاروبار سنبھالتے ہیں۔ تاہم پیپلز پارٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے محمود چوہدری کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ بختاور اور محمود چوہدری کی منگنی کی تقریب رواں ماہ 27 نومبر کو کراچی میں بلاول ہاؤس میں منعقد کی جائے گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *