Categories
Breaking news

بجلی 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تیاری

بجلی 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تیاریکراچی والوں کے لیے بجلی 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی۔کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست نیپرا کو دے دی۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔

کے الیکٹرک نے ایک سہہ ماہی اور ایک ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتیں بڑھانے کی استدعا کی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے جولائی تا ستمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی5 روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

درخواست میں نومبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 32 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.