Categories
Breaking news

بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات 7 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان، ایک ہی دن میں دوسری بری خبر

Advertisement

بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات 7 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان، ایک ہی دن میں دوسری بری خبر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے 16 دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی سما کے مطابق 16 دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے۔ وزارت خزانہ منگل کو 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اضافے کا اعلان کرے گی۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 15 دسمبر سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ہوگا جبکہ پٹرول کی قیمت 5 روپے فی لٹر بڑھادی جائے گی۔

Advertisement

کیپٹن (ر)صفدر کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست مسترد

خیال رہے کہ پیر کے روز حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نیپرانے بجلی ایک ماہ کیلئے ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے، بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ ستمبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںبزنس

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *