Categories
Breaking news

بجلی پھر مہنگی ہو گئی، صارفین پر 12 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا

Advertisement

بجلی پھر مہنگی ہو گئی، صارفین پر 12 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا

نیپرا نے ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا، اگلے ایک ماہ کےلیے بجلی فی یونٹ ایک روپے 11 پیسے مہنگی کردی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے ایک مرتبہ پھر عوام کی جیبوں سے پیسے نکالنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، نیپرا نے ایک ماہ کےلیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 11 پیسے کا اضافہ ستمبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوا ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت تین روپے 95 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ ستمبر میں بجلی کی پیشگی پیداواری لاگت دو روپے 84 پیسے فی یونٹ تھی۔

Advertisement

نیپرا حکام کے مطابق فیصلے سے بجلی صارفین پر 12 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا، صارفین سے اضافی وصولی دسمبر کے بلوں میں کی جائے گی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے واضح کیا کہ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *