Categories
Breaking news

بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، نیپرا نے قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، نیپرا نے قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ میں44پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔

بجلی کی نئی قیمت کا اطلاق اطلاق صرف جون کے بلوں پر ہوگا۔ کے الیکٹرک کے صارفین مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے اپریل 2021 کی مد میں کمی کی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سی پی پی اے -جی نے84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

اتھارٹی نے اگست و اکتوبر2020کے مہینوں کے ایف سی اے کی مد میں عارضی طور پر 7.5 بلین روپے کی کٹوتی کی تھی۔

این پی سی سی کی جانب سے جمع کروائے گئے اعدادوشمار کی بنیاد پر اتھارٹی نےکٹوتی کی گئی رقم سے 4.4 بلین روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے 2 جون 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔ اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے ، لائف لائن اور زرعی صارفین پر ہوگا۔

اس کے علاوہ وہ صنعتی صارفین جو انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا فائدہ لے رہیں ہیں ان کو منفی ایف سی اے کا فائدہ اضافی کم قیمت والے یونٹ پر نہیں ملے گا۔ البتہ بیس ٹیرف کی حد تک منفی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *