Categories
Breaking news

بجلی صارفین کمپنی سے کن صورتحال میں مالی معاوضہ طلب کرسکتے ہیں؟ جانیے تفصیلات

Advertisement
Advertisement

بجلی

سعودی ہیومن رائٹس کمیشن نے بجلی صارفین کو کمپنی سے مالی معاوضہ طلب کرنے کی صورتیں بتادیں، جس کے بعد صارفین 7 صورتوں میں معاوضے کے حقدار ہوں گے۔

سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے بجلی صارفی کی سہولت کےلیے کمپنی سے معاوضہ طلب کرنے کی صورتیں بتادیں۔

ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر بجلی کمپنی 15 یوم(ورکنگ ڈیز) کے اندر شکایت کا ازالہ نہ کرے تو صارفین مالی معاوضے کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فیس ادا کرنے کے چالیس روز کے اندر نئے ادارے کو بجلی فراہم نہ کرنے، پانچ ورکنگ ڈیز کے دوران صارف کو سروس فراہم نہ کرنے اور اندراج نہ کرنے، شہروں میں بل ادا کرنے کے تین گھنٹے اور دیہات میں پانچ گھنٹے کے بعد بجلی بحال نہ کرنے پر صارفین معاوضے کے حقدار ہوں گے۔

ایک سال کے دوران چار بار بجلی منقطع ہونے اور ہر بار چار گھنٹے سے زیادہ تک بجلی چلی جائے تو بھی صارفین معاوضہ طلب کرسکتے ہیں۔

ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا ہے کہ صارفین کو بجلی منقطع کرنے سے دو روز گھنٹے قبل کنکنشن کاٹنے کی اطلاع نہ دینے پر (کہ اس کا تعلق مقررہ پروگرام کے مطابق اصلاح و مرمت سے ہے) پر صارفین معاوضہ طلب کرنے کے حقدار ہوں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *